نئی دہلی، 26 ؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 26 دسمبرسے آسام اور منی پور کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ گوہاٹی میں ایک میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور آسام درشن پروگرام کے تحت مٹھوں کے لیے مالی اعانت کریں گے۔
منی پور میں امیت شاہ چورانچندر پور میڈیکل کالج، ریاست کے پولیس ہیڈ کوارٹر اور انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ایک آئی آئی ٹی کا سنگ بنیادرکھیں گے۔ وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ مٹھوں کے لیے مالی اعانت کی فراہمی کے علاوہ ثقافتی اور سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
آسام کے ناگون ضلع میں وشنو فرقہ کے مٹھ کی بنیادبٹادورویہ تھان نے رکھی تھی، جو 15 ویں سولہویں صدی میں آسامی باشندے، شاعر اور معاشرتی مصلح تھے۔امت شاہ ہاٹی میں ایک نئے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ شہر کا دوسرا میڈیکل کالج ہوگا۔ اس کے علاوہ ریاست میں نونئے لاء کالج بھی تعمیرکیے جائیں گے۔
آسام کے وزیراعلیٰ سربانند سونووال گوہاٹی میں ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ امفال پروگراموں میں شریک ہوں گے۔